راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق تھریٹ الرٹس کی تردید کی اور واضح کیا کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کو خطرات سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں، جنہیں انٹرسروسزپبلک ریلیشنز سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ جبکہ آئی ایس پی آرنے کسی شہر کو خطرے سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں، مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔