فیصل آباد سے آزاد امیدوار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
Posted on July 21, 2018 By Majid Khan اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Mohammad Ahmad Mughal
فیصل آباد (جیوڈیسک) قومی و صوبائی اسمبلی سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کےم طابق احمد مغل پک اپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com