حیدرآباد (ای میل) محترمہ ممتاز جہاں پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ (ذکور)1کی اطلاع کے مطابق ضلعی سطح پر 13 جولائی تا 15 جولائی 2018ء تلنگانہ ریگتاچمین شپ (کشتی رانی )کے مقابلہ میںتلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول یاقوت پورہ (ذکور)1کے طالب علم چنا کیشولو (جماعت ششم )اور بھاسکر(جماعت ہفتم) نے مقابلہ میں شرکت کی اور ضلعی سطح کے اس مقابلہ میںچنا کیشولو نے انڈر 14جونئیر سطح پر اول مقام حاصل کیا۔ اس خصوص میں اسکول پر منعقدہ تقریب میں جناب محمد قاسم ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفر آفیسرحیدرآباد، جناب قادری ریجنل لیول کواڈنیٹر تلنگانہ میناریٹی ریسڈنشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن سوسائٹی حیدرآباد نے شرکت کی اور طلبا ء کی ہمت افزائی کی انہوں نے طلباء کومشورہ دیا کہ تعلیم کے حصول میں سنجید ہ لگن اور جستجو کے ذریعے اعلی مقام حاصل کریںساتھ ہی کھیل کود کے مختلف مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے اپنے آپ کو صحت مند اور متحرک رکھیں ۔طالب علم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں۔تعلیم کے ساتھ کھیل اورصحت دونوں ضروری ہے اس لیے کہ کھیل کو د کی سرگرمیاںفردکو جسمانی و ذہنی طور پرفعال و متحرک رکھتی ہے۔
حکومت تلنگانہ اقلیتوںکی فلاح ، بہبوداور ترقی کے لیے تعلیم کے ذریعے سماجی،معاشی اور سیاسی تبدیلی پیدا کرنا چاہتی ہے ۔اس ضمن میںجناب شفیع اللہ صاحب سکریٹری کی خدمات لائق تحسین ہے ۔ واضح رہے کے سوسائٹی کی جانب سے تلنگانہ میں 204اسکول کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں اقلیتیں حکومت کے اس اقدام سے مکمل مستفید ہوں ۔ قبل ازیں ممتاز جہاں پرنسپل نے خطاب فرمایا۔اس موقع پر جناب محمد قاسم ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفر آفیسرحیدرآباد نے ٹیچنگ اسٹاف سے بھی خطاب کیا اور اپنے مشوروںسے نوازا۔