کراچی (جیوڈیسک) عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے پاس مہم چلانے کے لیے آج آخری روز ہے جس کے لیے پارٹیوں نے مختلف شہروں میں پنڈال سجال یے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آخری انتخابی سرگرمی کے لیے لاہور کا انتخاب کیا ہے جہاں وہ مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آخری انتخابی سرگرمی کے لیے ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی کا انتخاب کیا جہاں وہ منعقدہ جلسوں کے دوران کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے، اسی طرح متحدہ مجلس عمل کی جانب سے آج اسلام آباد میں جلسہ کیا جارہا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج کراچی میں آخری انتخابی جلسہ کیا جارہا ہے جس کے لیے لیاقت آباد فلائی آور کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز لاہور میں موچی گیٹ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گے۔