فضل الرحمان نے بھی انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے بعد متحدہ مجلس عمل نے بھی انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حالیہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ الیکشن قبول نہیں کریں گے اور اس حوالے سے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے ملک کی تمام بڑی پارٹیاں انتخابی نتائج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان بھی انتخابی نتائج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔