ضلع مومند (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مہمند ایجنسی کے صدرنثار مومند نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع مومند کے سرگرم کارکن اور سوشل ورکر ملک جان ولی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک جان ولی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے بہت قلیل عرصے میں پارٹی کوضلع بھر میں آگے لے جانے میں بھرپور کردار ادا کیا، یاد رہے کہ ملک جان ولی پارٹی ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا سوشل ورکر بھی تھا اور ضلع بھر میں فلاحی کاموں میں ایک جانا پہچانا نام تھا۔۔
نثار مومند نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وفات مرحوم کے خاندان کے ساتھ ساتھ اے این پی کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی مومندڈسٹرکٹ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے،نثار مومند نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔مرحوم کی جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 9بجے ادا کی گئی۔