الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن 2018 کے ا عدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹ ڈالنے کا تناسب51.7 فیصد رہا جو پچھلے الیکشن کے لحاظ سے کافی زیادہ ہے خاص طور پر بلوچستان میں حالیہ اور الیکشن والے دن دہشتگردی کے واقعات کے باوجودلوگ لمبی لمبی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے کھڑے نظر آئے۔
جبکہ ووٹ بنک کے لحاظ سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی جماعتوں میںپاکستان تحریک انصاف 16858900ووٹ لیکر پہلے،پاکستان مسلم لیگ(ن) 12896356ووٹ لیکر دوسرے،پاکستان پیپلز پارٹی 6900815 ووٹ لیکر تیسرے ،آزاد امیدوار 6018181ووٹ لیکر چوتھے،متحدہ مجلسِ عمل 2541514ووٹ لیکر پانچویں، تحریک لبیک پاکستان 2191685 ووٹ لیکرچھٹے ،گرینڈ نیشل الائنس 1257351 ووٹ لیکرساتویں،عوامی نیشنل پارٹی 808229ووٹ لیکرآٹھویں،متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)729767ووٹ لیکر نویں ، پاکستان مسلم لیگ (ق) 515258 ووٹ لیکر دسویں ،بلوچستان عوامی پارٹی 317290 ووٹ لیکر گیارویںاوربلوچستان نیشنل پارٹی 215589 ووٹ لیکر بارویں نمبر پر رہی۔
اِن میں متحدہ مجلسِ عمل اور گرینڈ نیشل الائنس کثیر جماعتی اتحاد ہیں جبکہ پہلی بار الیکشن لڑنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر سے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر وہ سندھ اسمبلی کی صرف دو نشستیں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔