الیکشن 2018 میں کیا ہوا

Election 2018

Election 2018

تحریر : ریاض احمد ملک بوچھال کلاں

مسلم لیگ ن کا دور حکومت ختم ہو گیا پی ٹی آئی کی حکومت کاّ آغاز بڑے بڑے دعووں کے ساتھ شروع ہو گیا الیکشن میں بڑے بڑے برج الٹ گئے ََ؟ مگر اب یہ بھی ایک سوالیہ نشان ضرور ہے کہ یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ سیٹیں جو طوفانوں میں بھی نہ ہل سکیں ان پر کونسا جادو چلا کہ وہ مضبوط قلعے مسمار ہوتے چلے گئے چکوال اٹک جہلم فیصل آباد کراچی جہاں سے بڑے بڑے طوفان بھی مسلم لیگ ن کو ہلا نہ سکے وہ اتنے جلدی مسمار ہو گئے اس جادو کی چھڑی نے تو بڑے بڑے تجزیہ کاروں کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا ہے میں نے اپنے سابقہ کالم میں لکھا تھا کہ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ اب مسلم لیگ کی حکومت کو نہ چلنے دینے کی تیاریاں جاری ہیں اس نے اعتراف بھی کیا کہ عوام کے ووٹوں سے تو ہرایا نہیں جا سکتا اس کا کوئی اور،،،،،، خیر ان کو جو کچھ ہوا ہو چکااب تحریک انصاف نے عوام سے بڑے بڑے وعدے کئے عوام کو ان سے توقعات بھی تھیں کیونکہ شائد وہ یا،،،، مسلم لیگ ن کی حکومت سے مطمئین نہیں ہونگے اور انہوں نے یہ تجربہ آزمانے پر اکتفادہ کیا پختون خواہ سے کراچی تک پی ٹی آئی نے اپنی فتح کے جھنڈے گاڑے یہ ایک اچھی چیز ہے اب نئی حکومت کو عوام کی بھلائی کے لئے کام کرنے ہونگے اب پاکستان کے روایتی دشمن بھارت سے حکومت ہاتھ نہیں ملائے گئی پہلی فرست میں کلبھوش کو سولی پر لٹکانے کی تیاری بھی شائد ان کے منشور یا عوام کی توقعات میں شامل ہیں۔

آپ یہ الفاظ جب پڑ رہے ہونگے عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے والے ہونگے یا اٹھا چکے ہونگے مجھے ان کی پہلی گفتگو سننے کا اتفاق ہوا ان کی تمام باتیں مجھے بہت پسند آئیں کیونکہ وہ جس ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں وہ ٹیم میچ فیکسنگ کی ماہر ٹیم ہے اور سابقہ کئی حکومتوں میں انہوں نے وزیر اعظم کو ان کی گفتگو کا پاس رکھنے کا اعزاز بھی دلوایا میری اپنی خواہش ہے کہ نئے وزیر اعظم ملک میں بہتری کے لئے کام کریں تاکہ ملک بہتری کی جانب گامزن ہو سکے خان صاحب جو گفتگو کر رہے تھے اگر ایک فیصد بھی اس پر کام کیا تو ہو نہیں سکتا کہ ملک ترقی نہ کر سکے اب انہیں انتقامی سیاست یو ٹرن کی جانب جانے کی سیاست کو دفن کرنا ہو گا ملک سے کریپشن کا خاتمہ ان کا بیانیہ بھی تھا پہلی فرست میں اس کا آغاز کرنا ہو گا ملک میں بڑتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانا یو گا ملک میں اخراجات مثال کے طور پر ہر بجٹ میں پینشنوں اور تنخواہوں میں اضافہ اور ان کی عوام سے وصولی پر قابو پانا ہو گا کیونکہ غریب عوام کو حکومت سے بڑی توقعات ہیں نوکریاں جن کا آپ نے وعدہ کیا پورا کر ناہو گا۔

بے روز گاری کا خاتمہ ضروری چیزوں میں شامل ہوتا ہے قبل ازیں زرداری حکومت میں تنخواہوں اور پینشنوں میں اضافہ تیس فیصد اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ پچاس فیصد کیا جاتا رہا جس سے وہ لوگ پس رہے تھے جو دہاڑی دار تھے پینشنوں میں اضافہ سے تو چند لوگ مستفید ہوتے تھے اور باقی مہنگائی کی چکی میں پستے تھے اب حکومت کو ان چیزوں کا خصوصی خیال رکھنا پڑے گا علاوہ ازیں ملک بھر میں خلفائے راشدین کا نظام رائج کرنا بھی عمران خان کی پہلی بات چیت میں شامل ہو گا جس میں نوجوان لڑکیوں پر پردہ کرنے کی پابندی منشیات کا استعما ل اور فروخت روکنے کے اقدامات فحاشی کے اڈے ختم کرنا بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونے چاہیے تب جا کر خلفائے راشدین کے نظام کو چلایا جا سکے گا۔

میرے خیال میں ملک بھر کے علماء کرام اور سیاست دانوں کو بھی ان کے ارادوں کی تکمیل کے لئے ان کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا تاکہ پاکستان کو فلاحی اسلامی مملکت بنایا جا سکے اس سلسلے میں میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل بھی کروں گا کہ خدا کے لئے اگر ملک میں عمران خان کے ہاتھوں اسلامی نظام کے رائج میں ان کی مدد کریں ملک میں جرائم کریپشن کا خاتمہ ہو چور کے ہاتھ کٹیں زنا پر سنگ ساری کی سزا ہر جمعہ کے روز قاتلوں کا سر قلم ہوکبھی کسی بے گناہ کو بغیر کسی جرم میں سزا نہ ہو ان اقدامات پر ہی پاکستان میں مضبوط حکومت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے سیاسی لڑائیوں میں جہاں عوام کو گناہ گار کیا جاتا ہے اس کا خاتمہ بھی ضروری ہے یہ سب ایک دیوانے کا خواب ہی ہو سکتا ہے مگر اگر اگر اللہ تعالی انہیں اگرتوفیق دے تو یہ سب ممکن ہو سکتا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کامیاب بھی ہو سکتی ہے کیونکہ عوام کی خواہشات میں یہ سب کچھ عوام چاہتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حکومت کو یہ سارے کام کرنے کی توفیق دے۔

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر : ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
03348732994
malikriaz57@gmail.co,