بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ودیا بالن کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کا امکان ہے۔بھارتی فلم پروڈیوسرسدھارتھ رائے سے 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ودیا بالن سے شادی کے بعد بارہا میڈیا کی جانب سے ان کے ماں بننے سے متعلق پوچھا گیا، جس پر اداکارہ نے کافی بار توبات ہی کرنا پسند نہیں کی اور بعض مرتبہ صاف انکار کیا۔تاہم اب ایک وڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کرکے واپس جا رہی ہیں، جس میں یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ امید سے ہیں جب کہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ سے متعلق اس قسم کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیوکرنے جارہی ہیں جہاں وہ فلم ساز اور سیاست دان این ٹی آر(ننداموری تراکا راما راؤ) کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔