کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے معروف اسپورٹس آرگنائزرغلام محمد خان کا وفد کے ہمراہ گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ،غلام محمد خان نے دور گورنری میں صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وفد میں شہر کے معروف اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑی بھی موجود تھے گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان کی کھیلوں کے فروغ اور کھیل بذریعہ امن کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کے ساتھ سرپرستی کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہیگا انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئندہ ہے کہ اسپورٹس آرگنائزرز اور اسپورٹس لوورز کی کاوشوں سے نہ صرف کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں بلکہ صحت مند سرگرمیاں فروغ اور منفی رحجانات کا خاتمہ ہورہا ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والی حکومتیں بھی کھیل اور کھلاڑیوں کے ساتھ سرپرستی کو جاری رکھے گی۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری