کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی پی رہنما نبیل گبول کا شہری سے جھگڑا

Nabil Gabol

Nabil Gabol

کراچی (جیوڈیسک) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا شہری سے جھگڑا ہوا جس پر پی پی رہنما نے شہری کو دھکے دے کر زمین پر پھینک دیا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس دوران نبیل گبول طیش میں آگئے اور شہری کو دھکے دیئے جس پر وہ زمین پر جاگرا جب کہ اس دوران شہریوں نے نبیل گبول کے رویئے کی ویڈیو بھی بنالی تاہم متاثرہ مسافر ائیرپورٹ کے عملے کو بلاتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے سے متعلق ائیرپورٹ تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جب کہ نبیل گبول یا کسی مسافر نے بھی کارروائی کے لیے درخواست نہیں دی۔