کراچی (جیوڈیسک) نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر متحدہ کے عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس ماما پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں خطرناک دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ متحدہ کے عامر خان، منہاج قاضی اور ہائی پروفائل ٹارگٹ کر رئیس مماعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عامر خان، منہاج قاضی اور رئیس مما پر فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے مقدمے میں عامر خان اور منہاج قاضی پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی گئی، مفرور ملزم رئیس مما پر گرفتاری کے بعد دوبارہ ترمیمی فرد جرم عائد کی گئی جبکہ ملزمان عمران اجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔