اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے امریکہ کادورہ کریں گے جہاں پر وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور پہلی بار خطاب کریں گے عمران کان اپنے خطاب میں مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم سے بین الاقوامی دنیا کو آگاہ کریں گے عمران خان اپنے دورے کے دوران اعلیٰ امریکی حکام کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا عمران خان پاکستان کی خارجہ پالیسی پر امریکی احکام کو اعتماد میں میں لیں گے دورے کے دوران عمران خان کی بھارتی وزیراعظم سعودی عرب کے ولی عہد ایران افغانستان اور چین کے صدرو اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ملاقاتوں میں پاک امریکا خراب تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے پر اور پاکستانی معیثت میں بہتری کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، عمران خان کی چینی صدر، ایرانی صدر،افغان صدر سے ملاقات متوقع ہے جبکہ سعودی ولی عہد، روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ملیحہ لودھی عمران خان کی بطور وزیراعظم پاکستان معاونت کریں گی، ملیحہ لودھی کو دوبارہ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی فی الوقت پاکستان میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے آئی ہیں، آئندہ چند روزمیں ملیحہ لودھی سمیت مختلف پاکستانی سفیر مستعفی ہوں گے۔