پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پی آئی اے کی پرواز میں ایئر کنڈیشن کا نظام خراب ہونے کے باعث ایک نومولود بچہ بے ہوش ہو گیا جبکہ دیگر مسافروں کی حالت بھی غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 750 میں روانگی کے وقت اے سی نظام خراب ہوگیا۔ اسی دوران جہاز کے دروازے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے حبس اور گرمی سے مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔
طیارے میں موجود نومولود بچہ بھی اپنی ماں کے ساتھ موجود تھا جو بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اس ماں نے چیخنا شروع کردیا۔ بار بار دروازہ کھلوانے کی درخواست کے باوجود جہاز کے عملے کی جانب سے دروازے کھولے گئے نہ کوئی اور مدد کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز 2 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار رہی۔ دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس میں پی آئی اے کی انتظامیہ مبینہ غفلت کے باعث طیارے میں 2 اے سی وین کے بجائے ایک اے سی وین لگائی گئی تھی جو ناکافی تھی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کسی بھی بین الاقوامی فلائٹ پراس نوعیت کا واقعہ رپورٹ نہیں ہو۔ سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر واقعہ کی وڈیو وائرل ہو چکی ہے۔رن وے پر کھڑے جہاز پر گزشتہ ایک سال سے زائد کا عرصہ سے ائیر کنڈیشن چلایا نہیں جاتا ۔اور پسنجروں کو شدید گرمی میں نڈھال ہونا معمول بن چکا ہے۔
لوگوں کا خیال ہے کہ پی آئی اے کو ناکام ائیر لائن بنانے کے لئے کئے جانے والے ایک حربے میں یہ بھی ایک حربہ ہے ۔سپریم کورٹ کو اس طرف بھی توجہ دینی ہو گی۔