اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے پاسپورٹ بلاک کر دئیے ہیں۔
نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اورحسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔
وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک ک ردیئے، دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔