صاف ستھرے سرسبز ماحول، مسائل سے پاک علاقائی خوبصورتی کو ضلع کورنگی کی پہچان بنائیں گے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی کا صاف ستھرے سرسبز اور مسائل سے پاک علاقائی خوبصورتی کو ضلع کورنگی کی پہچان بنا نے کا عزم ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا کہ جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،بلدیہ کورنگی نے اس حوالے سے جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کا آغاز کردیا ہے آزادی وطن کی 72ویں سالگرہ پر بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام اسکولوں اور کالجوں کے مابین تقاریری ،ملی نغموں اور ٹیبلوز کے مقابلوں کے علاوہ کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی اور جشن آزاد کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ جشن آزادی کے موقع پر علاقائی سطح پر عوام کو بلدیاتی مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے ساتھ جشن آزادی کی تقریبات عوامی تعاون کے ذریعے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا نے کے حوالے سے انتظامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ جشن آذادی کے موقع پر علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اور عوامی تعاون و اشتراک کے ذریعے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جائے۔

سرسبز ماحول کی آفادیت ،حفاظت اور اس کی آبیاری سے متعلق عوامی شعور کی آگہی مہم چلا ئی جائے تاکہ ہم اپنے ماحول کو بہتر اور سرسبز ماحول کو فروغ دے سکیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ پاکستان ہمارے آبا و اجداد کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بنایا تھا اور انشا اللہ ہم باہمی تعاون و اشتراک سے پاکستان کو سنواریں گے انہوںن ے عوام سے اپیل کی کہ وہ جشن آزادی کی خوشیاں منا نے کے ساتھ ساتھ وطن سے تجدید عہد کرتے ہوئے ایک پودا لگائیں اور اس کی آبیاری و حفاظت کو بھی یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ اگر ہر فرد ایک پودا لگا ئے تو ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو سرسبز اور آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی