ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن نے ڈسٹرکٹ کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا

Opening District Korangi Sports Festival

Opening District Korangi Sports Festival

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ضلع انتظامیہ کورنگی کے زیر اہتمام “ڈسٹرکٹ کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2018ء “کا شاندار آغاز ،لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ شایان شان تقریب میں ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن نے ربن کاٹ کر اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی نظام جتوئی ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے شی ہان شہزاد احمد ،اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،ائرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے دلشاد خان یوسفزئی ،کونٹیکٹ کراٹے کے اشرف علی اسپورٹس کراٹے کے ناصر احمد ،تائی کوانڈو کے ایم فیصل خان اور دیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی میں قیام امن ،علاقائی ترقی اور عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا حصول ممکن بنا یا جائیگا انہوںنے کہاکہ جشن آزادی کی مناسبت سے ضلع انتظامیہ کورنگی نے جہاں دیگر تقریبات کا انعقاد کیا ہے وہیں اسپورٹس فیسٹیول بھی منعقدہ کیا جارہا ہے جو کہ ضلع کورنگی کے مختلف کھیلوں کے میدانوں میں منعقد ہونگے ۔

افتتاح کے موقع پر کراٹے (مارشل آرٹ) کے ابتدائی رائونڈ کے مقابلے شروع ہوگئے، کراٹے کے ابتدائی مقابلوں کے گرلز ایونٹ میں حانیہ ناز نے انشال حسین کو ہرا دیا جبکہ بوائز مقابلو ں میں شاہ میر حسین نے محمد ریحان کو، وائز صدیقی نے ایم ارحم خان کو، احد نے حمام کو جبکہ خان زمان نے جمیل کو ہرا دیا، کاتا مقابلوں کے جونیئر ابتائی رائونڈ میں ایم ارزم خان نے شاہ فہد کو ہرا کر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔ قبل ازیں اسپورٹس فیسٹیول میں کراٹے (مارشل آرٹس) ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرضلع کورنگی قرة العین میمن کراٹے کی یادگاری شیلڈ پیش کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی نے فیسٹیول کی اوپننگ سرمنی کے انتظام کو سراہا اور کراٹے کے ابتدائی مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افتتاحی تقریب کی طرح اختتامی تقریب کو بھی یادگا ر بنایا جائے گا۔ واضح رہے ڈسٹرکٹ کورنگی اسپورٹس فیسٹیول8تا 13اگست تک ضلع کورنگی کے مختلف اسپورٹس گرائونڈ ز واحد اسپورٹس، کورنگی محمڈن فٹبال گرائونڈ، لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس اور نسیم حمد اکیڈمی گرائونڈپر کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہونگے جن میں شوٹنگ بال،باسکٹ بال،کرکٹ،فٹ بال،مارشل آرٹس،کراٹے،جوڈو،یوگا اسپورٹس،جمناسٹک،ویٹ لفٹنگ،کک باکسنگ سمیت دیگر کھیل شامل ہیں جبکہ 14اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس میں فائنل پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب منعقد ہوگی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری