سید نیئر رضا نے کورنگی زون کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا ہے کہ مسائل پر توجہ ہے انشا اللہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاکر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے ،کورنگی زون قیوم آباد ،مہران ٹائون ،چکرا گوٹھ ،کورنگی 7ہزار روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا لائنوں کی تنصیب اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے بعد سڑکوں ،گلیوں کے تعمیر اور اسٹریٹس لائٹس کی درستگی و مرمت کو یقینی بنا کر روشن ماحول قائم کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ کورنگی زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے نمائندے اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین سیدنیئر رضا نے علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی امور کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن سے علاقائی مسائل اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا عوام نے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یا کہ ہم مایوس نہیں کریں گے مالی مشکلات اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ترجیحات پر عمل کرتے ہوئے بتدریج علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں انشا اللہ عوامی کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے اس موقع پر عوام کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی مسائل پر موقع پر موجود افسران کو شکایات کے فوری ازالے کے احکامات صادر کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے خاتمے اور عوام کو فوری ریلیف پہنچا نے کے لئے علاقائی نگرانی کا سسٹم قائم کریں اور فوری شکایات کے ازالے کو یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی