پالیسیاں نقصان دہ ہیں، صدر روحانی فوراً مستعفی ہو جائیں: احمدی نژاد

Ahmadinejad

Ahmadinejad

تہران (جیوڈیسک) احمدی نژاد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں، ملکی معیشت دگر گوں ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے لہذا وہ مستعفی ہو جائیں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے صدر حسن روحانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

احمدی نژاد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام موجودہ صورت حال سے پریشان ہیں، ملکی معیشت دگر گوں ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

سابق صدر نے صدر روحانی سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی مفاد میں مستعفی ہو جائیں کیونکہ ان کی پالیسیوں سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔