اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔
عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کیے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی۔
قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے تصویر بنانے کی باری آئی تو عمران خان کے سفید شلوار قمیض پر پہننے کے لیے واسکٹ نہ تھی جس پر انہوں نے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے اور اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے اراکین سے حلف لیا ہے۔