ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام، عراق، یمن،افغانستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے شمال مشرقی شام میں امن استحکام کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی معاونت اور عراقی حکومت کی مدد بالخصوص پانی اور بجلی کے شعبوں میں بغداد کی امداد پران کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر فریقین میں جنگ بندی اور دیر پا امن کے لیے جاری مساعی کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ یمن میں جاری جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سفارتی مساعی پربھی تبادلہ خیا کیا گیا۔