نائیجیریا (جیوڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دوہرے خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
قومی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق صوبہ اداماوا سے منسلک علاقے ماڈاگالی کے ایک پُر ہجوم مقام پر دو خود کش حملے کئے گئے۔
بیک وقت کئے جانے والے ان حملوں میں 10 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سال 2000 سے سرگرم ہے اور سال 2009 سے لے کر اب تک تنظیم کی طرف سے کئے گئے دہشت گردی کے حملوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دہشت گرد تنظیم سال 2015 سے ہمسایہ ممالک کیمرون ، بنین، چاڈ اور نائیجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔
دہشت گرد تنظیم کے چاڈ کے حملوں میں کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔