جشن آزادی سفارتخانہ پاکستان

Jashn-e-Azadi - Embassy Pakistan

Jashn-e-Azadi – Embassy Pakistan

تحریر : شاہ بانو میر

یہ وطن میری پہچان
ہے ہم سب کی یہ شان
آئی لو مائے پاکستان

قوم کا لفظ کسی خطہ ارض کے مخصوص نام سے منسلک ہوتا ہے
مغلوب لوگ یا غلام کبھی اس لفظ کو استعمال نہیں کر سکتے
جب تک وہ خون کی ندیاں بہا کر
ایک الگ خطہ ارض حاصل نہ کر لیں
یہ خطہ ارض ویسا ہے جیسے کسی انسان کا الگ تھلگ گھر جہاں وپ خودمخار آزاد ہے
مشترکہ خاندانی نظام میں روز روز کے جھگڑے بلآخر سب کی علیحدگی پر ختم ہوتے ہیں
اپنا گھر خواہ کٹیا ہی کیوں نہ ہو
اس کا سکون اس کا اطمینان دنیا میں کہیں نہیں
اسی طرح کسی اکثریتی گروہ کے ساتھ رہ کر سسک سسک کر مستقل زندگی گزارنا ناممکن ہے
ایسے میں تحریک شروع ہوتی ہے
اور
قائد اعظم رہنما ہو تو دنیا انگشتِ بدنداں رہ جاتی ہے
جب ناممکن ممکن ہو کر نقشے پر “”پاکستان “” کی صورت نمودار ہوتا ہے
اپنا ملک ایک قوم کے پاس ہو
اس سے بڑا سرمایہ افتخار اور کیا ہو سکتا ہے؟
آزاد فضا کیا ہے؟
اپنا ملک کیا ہے؟
اس کی قدر دیکھنی ہو تو اِک نگاہ دوڑائیں پاس خطہ ارض جسے””کشمیر”” کہتے ہیں
معتوب شہری اور شہداء کی سرزمین ہے جس کا دلکش حسن جنت کی یاد دلاتا ہے
اور
اتنے حسین خطہ ارض کی زمین ماؤں کے لعلوں سے خوں رنگ ہو کر فضا کو سوگوار رکھتی ہے
دیکھیں ان ستم رسیدہ لوگوں کو جن کے پاس کشمیر کا پاسپورٹ نہیں
اپنی شناخت نہیں اور کیونکہ ملک نہیں ہے
تو
پوری دنیا میں کہیں بھی اپنا سفارتخانہ نہیں ہے
سفارتخانہ کیا ہے؟
تارکین وطن کا پاکستان
جہاں جاتے تومختلف کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے ہیں
لیکن
یقین محکم ہے
کہ
پیرس میں اس پر شکوہ عمارت کے باہر لہراتا سر سبز و شاداب ہرا رنگ
سبحان اللہ
فخر سے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے
اور
ہر پاکستانی یقینی طور پے اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہے
کہ
اس ملک میں اس کا آسرا اس کے سر پے تحفظ کی چھت”” سفارت خانہ پاکستان”” کی صورت موجود ہے
سال 2018 کا جشن آزادی قریب آگیا
پاکستان میں تو جشن کی کیفیت ہے
بیرون ملک بھی یہ خوشی اس کا اظہار کسی طور کم نہیں ہے
ہر ملک میں پاکستان کی آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے
فرانس میں بھی ہر سال سفارتخانہ پاکستان
پاکستان کا دن ہم وطنوں کے ساتھ پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتا ہے
یہ دن ہم سب کا ہے
سب پاکستانی اس اہم دن پر وقت نکالیں
اور
اپنے ملک کی اس شاندار تقریب میں حصہ لے کر
پاکستانی ہونے کا فرض نبھائیں
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں
کہ
یہ دن خاص منتخب لوگوں کے لئے ہے
ایسا بالکل نہیں ہے
سب پاکستانی بِلا امتیاز اس دن جشن آزادی میں حصہ لیں
باوقار تقریب کو دیکھ کر اپنے آپ پر فخر کر سکتے ہیں
مزید پروگرامز کی معلومات بھی حاصل کریں
تا کہ
بین القوامی معیار کے حامل پروگرامز میں اپنی اہلیت کے مطابق شرکت کر سکیں
پاکستانی نژاد طالبعلم مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دینے والے افراد
مختلف نوعیت کے پروگرامز میں شمولیت کیلئے معلومات حاصل کر سکتے ہیں
تا کہ
جیسی تقریب ہو اس میں اس سے متعلقہ لوگ اس میں شامل ہوں
جس سے پروگرام مزید کامیاب اور مؤثر ہو سکتے ہیں
اکثر پاکستانی اپنے درست ایڈریس اور اپنی مکمل معلومات ظاہر نہیں کرتے
ایڈریس تبدیل ہو جائے تو اطلاع نہیں دیتے
جبکہ
اپنے سفارت خانے سے رابطے میں رہنا ہر پاکستانی کے مفاد میں ہے
انہیں یہ رابطہ فائدہ دے گا نقصان ہر گز نہیں ہو سکتا ۔
سفارت خانہ پاکستان اعلیٰ معیاری تعلیم یافتہ تربیت یافتہ پُروقار افراد پر مشتمل کامیاب ٹیم پر مشتمل ہے
جن کی ذمہ داری میں بین القوامی پیچیدہ اور مشکل معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا ہے
اپنے لوگوں کی قانونی معاملات میں ہر ممکن مدد کرنا ہے
جس کی قیادت جناب سفیر پاکستان معین الحق صاحب کر رہے ہیں
فرانس کے ساتھ بڑہتے ہوئے ہر شعبے میں روابط سفارتخانہ کی دور اندیشی اور کامیاب حکمت عملی کی عمدہ مثال ہے
اعلیٰ معیاری ادارہ قوم کیلئے 14 اگست کو چشم براہ ہے
کامیاب قوم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دنیا کے سامنے اکٹھے مل کر اپنا جشن آزادی مناتی ہے
تا کہ
اغیار کو لب کشائی کی جرآت نہ ہو
موجودہ مشکل حالات میں جب ملک کو ہر طرف سے سازشوں نے گھیر رکھا ہے
ایسے میں پاکستان کو اپنے لوگوں کی جانب سے طاقت کی ضرورت ہے
آئیے مل کر
ایک قوم بابا کی قوم بن کر سفارت خانہ پاکستان کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے
جشن آزادی کو جو ش و جذبے سے منانے کیلئے آئیں
بقول شاعر
“”بس اتنا کہنے آئے ہیں
شکریہ پاکستان پاکستان شکریہ
مُسکرا پاکستان پاکستان مُسکرا””
پاکستان زندہ باد

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر