پھولنگر : فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول پھولنگر میں جشن آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جذبہ حب الوطنی سے سرشار اساتذہ اور بچوں نے جشن آزادی ملی جوش جذبے سے منائی۔ جشن آزادی کے حوالے سے سجائیگئی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
تقریب میںبچوں نے وطن سے محبت میں تقاریر، ملی نغمے اورٹیبلو پیش کیے۔تقریب سے ڈائریکٹر فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول کالم نگار خان فہدخان نے خطاب میںآزادی کی اہمیت بیان کی اور آزاد وطن کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والوں اسکی سرحدوں کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اآخرمیں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔