ایفل ٹاور کے سامنے کل جماعتی انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کی طرف سے انڈین آرمی کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و جبر کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Barrister Sultan Mehmood Chaudhry

Barrister Sultan Mehmood Chaudhry

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) ایفل ٹاور کے سامنے کل جماعتی انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کی طرف سے انڈین آرمی کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و جبر کے خلاف پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انڈیا کے یوم سیاہ کے حوالے سے مظاہرہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھی شرکت کی ۔مظاہرہ ایفل ٹاور کے سامنے ہو ا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں ،جن پر انڈیا کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت بند کرے کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمر ان خاں نے اپنے پہلے خطاب میں انڈیا پر واضع موقف دیا ہے کہ وہ اگر پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بناناچاہتا ہے تو اس مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت کو بند کرے۔

عمران خاں کی حکومت میں بھی کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پالیسی واضع ہے ،انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے خلاف بر بریت کو روکے اور مقبوضہ کشمیر کو انڈین چنگل سے آزاد کرائے ۔انھوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری یوتھ کو آگے آنا چاہیے اور آگے بڑھ کر فرنچ اعلی حکام تک مسلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہ کریں۔

یوتھ مضبوط ہو گی تو ہم اپنا موقف بہتر انداز میں دنیا تک پہنچا سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ وادی کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی آواز کو یورپین پارلیمنٹ ۔اور فرانس سمیت اقوام متحدہ تک آواز پہنچائیں گے ۔جب تک نہتے مسلمانوں کو انصاف نہیں مل جا تا ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔