لاہور : بائو اصغر علی کا شوبز فنکار وںکے حق میں آواز اٹھانے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق فلم ،سٹیج پروڈیوسر و کالم نگار بائو اصغر علی نے فنکار برادری کے حق میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوے کہا کہ جیسے دوسرے لوگوں کا حق ہے ویسے ہی فنکا ر لوگ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں ان لوگو ں کو بھی سب سہولیات ملنی چاہیے ہوسپٹل سکول کالجز فنکار کالونی اور جتنے بھی ہمارے ملک کے سینئر آرٹیسٹ اوور آج ہوگئے ہیں ان کا وظیفہ لگایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری نئی حکومت سے گزارش ہوگی کہ شوبز فنکاروں کیلئے کچھ نہ کچھ بہتر سوچا جائے انہوں نے بھی اسی ملک سے اپنا حق مانگنا ہے اور حکومت کو ان کا حق دینا ہوگا کیو نکہ انہوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کر کے اپنا حق ادا کیا ہے۔