کراچی : بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم کے تحت “سرسبز پاکستان ،کوشحال پاکستان “سلوگن کے ساتھ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی نیئر اقبال کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ ز کونسلرز ،علاقہ معززین ،طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئرر ضا نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ سرسبز کو شاداب ماحول ہی خوشحالی کی ضمانت ہے آلودگی کے خاتمے اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ سبزہ اُگانا اور اس کے ساتھ پودوں اور درختوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہر فرد قومی فریضہ سمجھ کر ایک پودا لگا ئے اور اس کی حفاظت اور آبیاری کرے تو ہمارا یہ ملک نہ صرف سرسبز بلکہ ہم قدرتی ماحول کو زہر آلود ہونے سے بچاسکتے ہیں اور ہیٹ ویو سے ضیاع ہونے والے انسانی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں چیئر مین سید نیئر رضا نے اسکول کے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ پودوں اور درختوں کی حفاظت کریں اور ہر بچہ ایک پودا لگا ئے اس موقع پر انہوں نہ کہاکہ بلدیہ کورنگی جہاں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے وہیں سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے بھی کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں انشا اللہ ہم باہمی تعاون کے ذریعے اپنے ماحول کو سرسبز بنائیں گے۔