بائو اصغر کا شاہ کوٹ میں”عید سجناں نال ” کرنے کا فیصلہ

Bao Asghar

Bao Asghar

لاہور (رپورٹر) بائو اصغرکا شاہ کوٹ میں”عید سجناں نال ” کرنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر شاہ کوٹ میں اسٹیج ڈرا مہ ”عید سجناں نال ” پیش کیا جائے گا جس کے پروڈیوسر بائو اصغر ہیں جبکہ کاسٹ میں نیلم چوہدری ،سدرہ ،ثانیہ چوہدری ،تابندہ خان،رانا وسیم،آفتاب حسن،زین شیخ، شہباز چن و دیگر فنکار شامل ہیں۔

پرڈیوسر بائو اصغر کا کہنا ہے کہ شاہ کوٹ کے عوام کی بھر پور فرمائش پر عیدالضحیٰ کے موقع پر شاہ کوٹ میں منفرد سٹیج ڈرامہ پیش کرنے جا رہے ہیں جو کہ ڈارمہ شائقین کو بے حد پسند آئے گا انہو ں نے کہا کہ کاسٹ میں تمام فنکار وں نے اس ڈرامے میں اپنا اپنا کردار بہ خوبی نبانے کیلئے ریہرسل مکمل کر لی ہے۔