کراچی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت یوم آزادی کی پر وقار تقریب

 VOLUNTEER WELFARE ASSOCIATION

VOLUNTEER WELFARE ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لانڈھی انڈسٹریرل ایریا میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد ،تقریب میں اسکولوں کے طلباء و طالبات اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد میں شرکت ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کے مسلمانوں کا قلعہ ہے پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے اور ہمار ایہ پیارا وطن اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔

انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ وطن سے محبت کریں اور اس کی توقیر میں اضافے کے لئے علم کا حصول جاری رکھیں اور تعلیم کے ذریعے دنیا میں اپنے وطن کا نام روشن کریں ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہاکہ آج وطن سے تجدید عہد کا دن ہے ہمیں آج اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور سلامتی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے تقریب کے اختتام پر اسکولوں کے طلباء و طالبات اور عوام میں یوم آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری