امام مسجد نبوی کا آنکھیں پر نم کر دینے والا خطبہ حج

Hajj

Hajj

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) مسجد نبویؐ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دینِ اسلام کی اصل تصویر اعمال حسنیٰ پر ہے جب کہ سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین میدان عرفات میں یکجا ہوئے جہاں مسجد نبوی کے امام نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآنِ حکیم میں ارشاد فرمایا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاسکو۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹہراؤ ، قرآن کریم کہتا ہے کہ تمہارا رب واحد ہے اور اس کا کوئی معبود نہیں۔

شیخ حسین بن عبدالعزیز نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے ساتھ نبوت کا خاتمہ ہوا تھا اور ہمارے رب نے قرآن میں بتا دیا کہ رسول اللہ کو تمام انسانوں کے لیے بھیجا تاکہ وہ انہیں بشارت دے سکیں۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اسلام کی تعلیم بھی یہی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائیں، نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں کیونکہ نماز برائیوں اور بے حیائیوں سے روکتی ہے۔

شیخ حسین بن عبدالعزیز ال الشیخ نے کہا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ پر ایمان کامل اورحکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے، فجر میں قرآن کی تلاوت روز آخرت میں گواہی دے گی، اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے، اللہ نے وحدانیت پر یقین رکھنے والوں سے کامیابی کا وعدہ کیا ہے، ہر طرح کی کامیابی الله کی وحدانیت اور رسول الله کی رسالت میں ہے، سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا ارشاد ہے کہ ہمیشہ صادقین کا ساتھ دو، کسی جھوٹے کا ساتھ نہ دو اور ایسا کرو گے تو کامیابی تمھارے قدم چومے گی۔اللہ تعالی کا حکم ہے کہ اپنے والدین، پڑوسیوں، رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک رکھنا اور اپنی رعایا کے ساتھ بھی اچھا معاملہ رکھنا، اللہ کی جانب سے یہ بات واضح کر دی گئی کہ اپنے والدین کے ساتھ اچھی گفتگو کرنا اور ان کے ساتھ اف بھی نہیں کرنا اور ان کے لیے دعا کرتے رہنا۔

امامِ مسجدِ نبوی کا آنکھیں پر نم کر دینےو الا خطبہ حج، فجر میں قرآن کی تلاوت روز آخرت میں گواہی دے گی، اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے، اللہ نے وحدانیت پر یقین رکھنے والوں سے کامیابی کا وعدہ کیا ہے، ہر طرح کی کامیابی الله کی وحدانیت اور رسول الله کی رسالت میں ہے، سیاست اور معیشت کو دین کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔