زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نےنئے انوسٹمنٹ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کر لی

Zameen

Zameen

لاہور : ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ (ای ایم پی جی) نے حال ہی میں ہونے والے نئے انوسٹمنٹ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کر لی ہے۔ ای ایم پی جی پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ہے جس کی ملکیت میں مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے دیگر پراپرٹی پورٹلز بھی ہیں۔ اِن میں دبئی کا کامیاب ترین پراپرٹی پورٹل بیوت ڈاٹ کام اور بنگلہ دیش کا معروف پراپرٹی پورٹل بی پراپرٹی ڈاٹ کام شامل ہیں۔ حال ہی میں اِس گروپ نے مراکش کاسب سے بڑا پراپرٹی پورٹل مبوّب بھی خرید اہے۔یہ پورٹلز اپنے کلائنٹس کوہر مہینے 2 ملین لیڈز مہیا کرتے ہیں۔

اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ مارکیٹ میں قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کومزید مستحکم اور پُر اثر بناتی رہے گی ۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین نے گزشتہ سالوں میں شاندار ترقی کی ہے جس کے پاکستانی مارکیٹ پر مثبت اثرات ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا پورٹل پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی پراپرٹی کی سرچ اور معلومات کیلئے اولین پسند ہوتا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی مجموعی طور پر ترقی کی نئی منازل کو انشااللہ بہت جلد عبور کرے گی۔

EMPG

EMPG

گروپ سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ ای ایم پی جی کی ترقی ہر لحاظ سے معیاری اور شاندار ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ڈیجیٹل رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارمز ہیں جو ہماری ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم نے بہت محنت سے تیار کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کی مشترکہ آمدن میں گزشتہ پانچ سال میں مجموعی طور پر 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ 15 ہزار سے رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں اِس گروپ کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور اِس گروپ کے زیر انتظام ویب سائٹس کے مجموعی طور پر ماہانہ 8 ملین وزٹرز ہیں لہذا یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ اِس خطے کا سب سے پُر اثر گروپ ہے۔

ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ نے اپنے گزشتہ 4 انوسٹمنٹ راؤنڈز میں 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے جبکہ یہ موجودہ راونڈ سرمایہ کاری کے لحا ظ سے سب سے بڑا راونڈ ہے جس کے پہلے مرحلے کے بعد اِس گروپ کی تاحال کل سرمایہ کاری 110 ملین ڈالر ہو چکی ہے ۔اِس گروپ کی پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، مراکش،سپین اور رومانیہ کے 40 سے زائد شہروں میں موجودگی ہے جبکہ اِس کے 1500 سے زائد ملازمین ہیں۔