ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ ان کا کا کہنا ہے کہ حجاج اور معتمرین کی آسانی اور سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مختلف ممالک کے سربراہان اور حج وفود سے ملاقاتوں کے دوران شاہ سلمان نے باور کرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح اور دوٹوک ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے اور ہم ان اسلامی روایات پر عمل کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے حاجی بھائیوں کے حج اور ان کے ماسن کو قبول فرمائے اور ان کے حج کو اسلام اور مسلمانوں کی فلاح کا ذریعہ بنائے۔