پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے جس کے مطابق دو ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جب کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈزی 2021 میں ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔