چینی شہر ہربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، 18 افراد ہلاک
Posted on August 25, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
China Hotel Fire
بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک 40 روزہ ‘خصوصی آپریشن’ کا آغاز کیا تھا۔
اس سے قبل 2010 میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com