امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر گئے

John McCain

John McCain

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹر جان مکین انتقال کر گئے۔ ان کی عمر اکاسی برس تھی۔ وہ گزشتہ ایک سال سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔ گزشتہ روز ان کے اہلخانہ نے ان کا علاج مزید نہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جان مکین کو امریکی سیاست میں ان کے دلیرانہ موقف اور نکتہ نظر کی وجہ سے ‘میورک’ یعنی باغی کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ری پبلکن پارٹی کے رکن ہو کر بھی وہ اپنی پارٹی کی پالیسیوں پر کھل کر اپنے اختلافی موقف کا اظہار کرتے رہے۔

سال دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات میں وہ صدر براک اوباما کے مخالف ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار تھے۔ انہوں نے ایک امریکی ایڈمرل کے بیٹے ہونے کے باوجود ویت نام میں پانچ سال امریکی جنگی قیدی کے طور پر گزارے اور پچھلے پینتیس سال کے سیاسی سفر میں امریکی ایوان نمائیندگان کے انتہائی فعال اور سرگرم رکن رہے۔

وہ پچھلے سال دسمبر کے بعد سے واشنگٹن میں موجود نہیں تھے ۔ اپنی بیماری کے آخری ایام انہوں نے ریاست ایریزونا میں اپنے گھر میں گزارے ۔۔لیکن اس کے باوجود وہ اہم معاملات پر ٹرمپ حکومت کی بعض پالیسیوں پر کھل کر اپنی سوچ اور رائے کا اظہار کرتے رہتے تھے