حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) یونین کونسل 76 حبیب آبادمیں انصاف گروپ حبیب آباد کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ہے ۔جس کی بنیاد محمداحمدسندھو،محمد دانیال طارق،لیاقت طفیل اور مہر یونس نے رکھی ۔جس کا بنیادی مقصد ورکر کو عزت دینا اور اسکا حق دینا ہے اور ورکر ز کو ایک منظم نظم و ضبط کے تحت تحریک سے وابستہ رکھنا ہے۔ کارکنان کو وقتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بجائے انہیں ہمیشہ تحریک کا قیمتی اثاثہ سمجھنا ہے۔
قیادت کا عزم ہے کہ انشاء اللہ یہ گروپ بہت جلد حبیب آباد کے ایک کامیاب گروپ کے طور پر سامنے آئے گا ۔اس گروپ کے ذریعے شہر حبیب آباد کے مسائل حل کیے جائیں گے اور شہر کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔ ہماری تر جیحات میں یہ بات شامل ہے کہ بچوں کے لئے پارک ، کھیل کا گراونڈ، ریلوے انڈرپاس اور باقی تعمیراتی کام کروایا جائے۔
ہمارا منشور عوام کے مسائل حل کرنا اور عوام کی خدمت کرنا ہے جس میں غریب اور امیر کے لئے ایک ہی قانون ہو گا اور اس گروپ کے ذریعے ہم انشاء اللہ وڈیرہ ازم م کا خاتمہ کریں گے اور اس گروپ کو ایک بڑا اور کامیاب گروپ بنائیں گے۔