اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختوخوا کی صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں صوبوں کے وزرا کے ناموں کا اعلان آج اتوار کے روز پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں بنی گالا میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد کیا گیا۔
پنجاب کی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں 23 وزرا اور ایک مشیر شامل ہیں۔ 23 وزرا میں سے 15 کے محکموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 8 وزرا کے محکموں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سینئر وزیر اور محمد اکرم چوہدری سیاسی اُمور کیلئے وزیر اعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ 15 ارکان پر مشتمل ہو گی جن میں 12 وزرا، دو مشیر اور ایک خصوصی معاون شامل ہیں۔ کے پی کے کے ایک کے سوا تمام وزرا کے محکموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کی کابینہ کے ارکان یہ ہیں:
1۔ حافظ ممتاز احمد ۔ وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول