کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سونے کی تولہ قیمت 2000 ہزار روپے بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی۔
صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی سطح پر بھی نظر آرہا ہے، اس کے علاوہ ملک میں کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہوں پر سونے کی خریداری بڑھی ہے جو قیمتوں میں اضافےکی بڑی وجہ ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافے سے 10 گرام سونےکی قیمت 1715 روپے اضافے سے 49 ہزار 983 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1212 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 800 روپے تولہ ہوگئی۔