ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا

Asian Games Volleyball

Asian Games Volleyball

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز 2018 کے والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایشین گیمز 2018 کے مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہیں۔

ایشین گیمز میں والی بال کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

بھارت نے پہلے سیٹ میں پاکستان کو 25 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہرایا تاہم بھارت اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکا اور پاکستان نے اگلے تینوں سیٹس میں بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستان نے دوسرے سیٹ میں بھارت کو 25 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بھی بالترتیب 25-21 اور 25-23 سے ہرا کر روایتی حریف کو میڈل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔