پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے وزیر ماحولیات نکولس ہولوٹ، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی پالیسیوں کے معاملے میں طے شدہ اہداف تک رسائی میں ناکامی کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے فرانس انٹر ریڈیو کی براہ راست نشریات میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد ، بیالوجک تنوّع کے دفاع اور دیگر ماحولیاتی خطرات پر غور کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی تھے جس کی وجہ سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور آخر کار انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تا حال انہوں نے فرانس کے صدر ماکرون کو اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے مطلع نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ہولوٹ سابقہ ٹیلی ویژن کمپئیر اور ماحولیاتی ایکٹیوسٹ ہیں۔ ماہرین کے خیال میں ایک قوی احتمال کے مطابق ان کا یہ اقدام کابینہ میں تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا اور یورپی انتخابات سے قبل ماکرون انتظامیہ کے لئے ایک بڑا دھچکہ ثابت ہو گا۔