کھیلوں کی بے مثال خدمات پر سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن نے غلام محمد خان کو یوم دفاع پاکستان ایوارڈ دینے کا اعلان

Sindh Football Welfare Association

Sindh Football Welfare Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ممتاز سماجی رہنماء سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور میدانوں اور کھیل کے کورٹس کو آباد کرنے کے حوالے سے معروف اسپورٹس آرگنائزر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد خان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت کراچی میں باسکٹ بال ایونٹ کے تواتر کے ساتھ انعقاد سے نہ صرف باسکٹ بال کورٹس آباد ہوئے بلکہ کھیل کو فروغ بھی حاصل ہوا۔

سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن غلام محمد خا ن کی خدمات کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ 6 ستمبر یوم پاکستان کے موقع پر غلام محمد خان کو کھیلوں کی خدمات پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری