کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا محکمہ صفائی اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت ضلع کورنگی کے تمام یونین کمیٹیز میں بلاتفریق صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر،کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ اور روشن ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ضلع کورنگی کے تمام علاقوں سے بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے ساتھ صاف ستھر ے صحت مند ماحول کا موثر نظام اور گلیوں محلوں سمیت اہم شاہراہوں اور آمد و رفت کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کے مرمتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنا کر روشن ماحول کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے چیئر مین ورکس کمیٹی کے ایم سی محمد ارشد اور یوسی چیئر مین 14ایس ایم راشد کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کمیٹی 13اور 14کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صفائی طاہر اقبال اور دیگر ذمہ دران موجود تھے۔
چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی سطح پر سوئپنگ کے نظام کی بہتری کو یقینی بنا نے کے ساتھ مکمل نگرانی میں کچرا کنڈیوں سے کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ الیکٹریکل کو ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل علاقائی سطح پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی یقینی بنا کر روشن ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے دورے کے موقع پرعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا رہے ہیں انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے مسائل سے نجات اور ضلع کورنگی کی عوام کو صاف ستھرا سرسبز اور روشن ماحول فراہم کرینگے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی نے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو فوری طور پر شکایات کے ازالے کی ہدایت کی۔