واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی ادارے’ڈبلیو ٹی او‘ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔
’بلومبرگ‘ نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک اںٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو امریکا اس کا بائیکاٹ کرے گا۔
اگرامریکا ’عالمی تجارتی تنظیم‘ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں جدید تجارتی نظام جس کا موجود خود امریکا ہے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہمارے پاس اس کے بائیکاٹ کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے الزام عاید کیا کہ ’ڈبلیو ٹی او‘غیر منصفانہ انداز میں تجارت کررہا ہے۔
درایں اثناء صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کی طرف سے امریکی کاروں کی درآمد پر ٹیکس ختم کرنے کی پیش کش کو ناکافی قرار دیا ہے۔