لاہور میں 26 سالہ ماڈل کا پر اسرار قتل

Anam Tanoli

Anam Tanoli

لاہور (جیوڈیسک) ڈیفنس میں ایک بنگلے سے 26 سالہ ماڈل گرل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک گھر سے 26 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماڈل گرل انعم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی جب کہ ماڈل گرل کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ماڈل گرل نے فیشن ڈیزائنگ میں کورس کر رکھا تھا اور 2 ماہ قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔