چوہدری عمران خورشید کو آئرلینڈ میں نوٹری پبلک کی ڈگری حاصل کرنے پر پی ٹی آئی کشمیر آئر لینڈ کی طرف سے پروقار تقریب اور گرینڈ ڈنر کا اہتمام

Dinner

Dinner

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) آئرلینڈ کے معروف قانون دان اور پی ٹی آئی آئر لینڈ کے سابقہ صدر سولیسٹر چوہدری عمران خورشید گزشتہ چند سالوں سے آئرلینڈ میں تمام کمیونٹیز جن میں پاکستانی انڈین بنگلہ دیشی افغانی عربی افریقن اور دیگر کمیوٹی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں آپ نے اس مختصر وقت میں بہت جلد اپنے اچھے اخلاق و کردار اور اپنے شعبہ میں محنت و لگن اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے پاکستانی کمیوٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی میں اپنا نام پیدا کیا اور کئی کامیابیاں حاصل کیں گزشتہ دنوں سولیسٹر چوہدری عمران خورشید نے آئرلینڈ میں نوٹری پبلک کی ڈگری حاصل کی جس کے اعزاز میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے ‏ڈبلن کے مشہور ریسٹورانٹ فور سٹار بوفے میں ایک پروقار تقریب اور گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ پی ٹی آئی آئرلینڈ منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ آئرلینڈ کی معروف شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت چوہدری عجائب نے حاصل کی۔

پیر شیراز حسین قادری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے مختصر خطاب میں سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کو آئرلینڈ میں نوٹری پبلک کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہماری پاکستانی کمیونٹی کے لیے یہ بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ سولیسٹر چوہدری عمران خورشید نے یہ ڈگری حاصل کی اس پر ہم سب تمام کمیونٹی سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کو فخرے پاکستان کے اعزاز سے نوازتے ہیں تمام کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ہم میں سے کوئی بھی پاکستانی اپنے وطن عزیز اور اپنی کمیونٹی کے لیے کوئی بھی خدمات سرانجام دے یا کوئی اعزاز حاصل کرے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر تمام پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور دو اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم بہت جلد آئرلینڈ میں ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کریں گے۔

دوسرا پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد بہت جلد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری آئرلینڈ کا دورہ کریں گیں سولیسٹر چوہدری عمران خورشید نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام کمیونٹی اور بالخصوص پیر شیراز حسین قادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جہنوں نے میرے اعزاز میں اس تقریب کا اہتمام کیا میرا آپ سب احباب کو ایک ضروری پیغام یہ ہے کہ اس دیار غیر میں بستے ہوئے ہم قومی یکجہتی کو قائم رکھیں اگر کسی میں کوئی برائی یا خامی نظر آئے تو اس پر پردہ پوشی کرتے ہوئے اس کی اچھائیوں کو اجاگر کرے اسے اپنے ساتھ لے کر چلیں اللہ پاک نے جن کامیابیوں سے آپ کو نوازا ہے اپنے دوست اور اپنے ساتھی کو بھی اس میں شریک کریں کیوں کہ یہی ہمارا دین ہے اخلاق ہے اور ہمارے ایمان کا تقاضہ بھی یہی ہے اس سے ہماری عزت و وقار میں اضافہ تو ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ ہمارے وطن عزیز کے عزت و وقار میں تمام عالم میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

اس تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں پی ٹی آئی آئر لینڈ کے صدر امتیاز خان چیئرمین عتیق الرحمن باجوہ جنرل سیکرٹری خالد خان نائب صدر چوہدری ثالث حسین سینئر رہنما خالد کسانہ او پی وائے آئی کے چیئرمین اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق عمار علی نائب صدر منہاج القرآن آئرلینڈ رضوان احمد طور پی ٹی آئی کشمیر آئر لینڈ کے صدر چوہدری عجائب سینئر نائب صدر ظفر اقبال صدر یوتھ ونگ سردار راحیل پیرزادہ جنرل سیکرٹری محمد اسامہ راٹھور نائب صدر آفتاب حسین سینئر رہنما ہارون جٹ۔ آصف بھٹی ۔وقاص گجر آئرلینڈ کے معروف قانون دان مجیب الرحمن اعوان۔دانیال بٹ ۔عدنان بٹ اور رانا سعید شامل تھے آخر میں پیر شیراز حسین قادری کی خصوصی دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا اور مہمانوں کی تواضح پر تکلف کھانوں سے کی گئی۔