پاکستان پراپرٹی شو 14 اور 15 ستمبر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا، زمین ڈاٹ کام کا اعلان

Zameen

Zameen

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے اعلان کیا ہے کہ ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ دبئی 14 اور 15 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی کے زعبیل ہال 5 میں منعقد کیا جائے گا۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایسا دوسری مرتبہ ہوگا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستان کی باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا بہترین شو دبئی میں منعقد کیا جائے ۔ گزشتہ سال 2017 ءمیں منعقد ہونے والے پراپرٹی شو میں دو روز میں 14 ہزار افراد نے شرکت کی تھی جہاں 50 سے زائد نمائش کنندگان نے اپنی پراپرٹی کی نمائش کی تھی۔ اُس پراپرٹی شو کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سلطا ن بُطعی بن مجرن نے کیا تھا ۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال منعقد ہونے والے شو میں پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات معظم احمد خان اور شارجہ کے شاہی خاندان کے ممبر شیخ عبدالعزیز بن جما ل القاسمی نے بھی پاکستان پراپرٹی شو 2017ء کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اب تک ملک بھر میں 14 بڑے پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔ لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ان پراپرٹی ایکسپوز میں لاکھوں افراد شریک ہو کر ہزاروں بہترین پراپرٹی ڈیلز سے مستفید ہو چکے ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس سال دبئی میں مزید بڑے پیمانے پر پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں لاہور، کراچی ، اسلام آباد ،پشاور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور گوادر سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے نمائش کنندگان 60 سے زائد اسٹالز پر پاکستان کی بہترین پراپرٹی کی نمائش کر یں گے ۔ اِس سے نمائش کے شرکاء کو ایک ہی چھت کے نیچے اُن کےپراپرٹی مسائل کے تمام حل دستیاب ہو نگے ۔ اس ایونٹ کے سب سے بڑے اسپانسر ’ایٹین‘ اور ’گرین ارتھ رئیل اسٹیٹ ‘ ہیں ۔یہ دونوں ہی پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے معروف نام ہیں۔اس ایونٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو خطے کی سب سے باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی منافع بخش سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس کےعلاوہ چونکہ اس پراپرٹی شو میں ملک کے تمام اہم شہروں کی پراپرٹیز موجود ہونگی لہذا یہ ہر بجٹ کے فرد کیلئے یہ بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر معلومات کو حاصل کرتے ہوئے بہترین فیصلہ کر سکے ۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو کا یہ دوسرا ایڈیشن زمین ڈاٹ کام کیلئے ایک اعزاز ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تجارتی حوالے سے خطے میں الگ پہچان ہے جہاں دنیا بھر کی صرف بہترین اور معیاری کمپنیاں ہی آتی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم یہاں پر پاکستان کی پراپرٹی کو دنیا بھر کیلئے متعارف کرواتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا بلند کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے اوور سیز پاکستانی بالعموم اور جی سی سی ریجن کے پاکستانی بالخصوص عرصہ دراز سے ہماری ویب سائٹ سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ پاکستان پراپرٹی شو کے ساتھ ہم نے اُن کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ سے مستفید ہو سکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ شو انشااللہ گزشتہ سال سے زیادہ بڑا اور کامیاب ہوگا۔ زمین ڈاٹ کا م کے پراپرٹی شو اب ایک پہچان بن چکے ہیں جن پر عوام اعتماد کرتی ہےا ور یہی وجہ ہے کہ ہر شو میں ہزاروں کی تعدا د میں لوگ کھینچے چلے آتے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے یہ بھی کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے بحیثیت پاکستانی ہم نے ماضی میں کردار ادا کیا ہےا ور اب مستقبل میں مزید جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ #

جاری کردہ
برائے رابطہ
زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
سالار سلیمان

03008567531

salaar@zameen.com