ملکہ (عمر فاروق اعوان) ویلڈن گیپکو گلیانہ ،شاہین چوک ملکہ پر نصب ٹرانسفارمر جلنے کے بارہ گھنٹے بعد نیا لگا دیا گیا۔ اہلیان ملکہ کا گیپکو اور ایس ڈی او کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق گزشتہ شب شاہین چوک ملکہ پر نصب100کے وی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور نیوٹل کوائل جل گئی ۔اور محلہ شاہین چوک تاریکی میں ڈوب گیا ۔ٹرانسفارمر کے جلنے کی اطلاع ایس ڈی او گیپکو گلیانہ کو دی گئی ۔ایس ڈی او سید قاسم جان نے فوری طور پر لائن سپرٹینڈینٹ عبد الغفور کو ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔گیپکو ملازمین نے نماز جمعہ کے بعد ٹرانسفارمر تبدیل کر دیا ۔اہلیان ملکہ نے ایس ڈی او گلیانہ ،لائن سپرٹینڈ ینٹ ،کا شکریہ ادا کیا ۔واضع رہے کہ ٹرانسفارمر تبدیل کروانے میں ملکہ یونین کونسل کے جنرل کونسلر ملک اشفاق حسین اعوان بٹر کی خصوصی کاوشیں بھی شامل ہیں ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ (عمر فارو ق اعوان)میں چیز بڑی ہوں مست مست ـ گلیانہ تا پاکستان چوک گو ٹریالہ سڑک کے اطراف بھنگ کے بڑے بڑے پودے سڑک کے اطراف جنگل کا ساماں پیش کرنے لگے ـ دن کو بھی سفر کرتے ڈر لگنے لگاـمحکمہ شاہرات گجرات صورتحال کی سنگینی پر توجہ دے ـ تفصیلات کے مطابق گلیانہ سے براستہ ملکہ، ٹھوٹھہ رائے بہادر پاکستان چوک گوٹریالہ تک سڑک کے دونوں طرف مست بوٹی بھنگ کے قد آور پودے وبال جان بن گئے ۔سڑک کے اطراف کچے حصے تک بھنگ کے گھنے گھنے پودے لگ چکے ہیں ۔ جس سے نہ صرف سڑک کی گنجائش کم ہو چکی ہے بلکہ سڑک پر سفر کے دوران خصوصا موڑوں پر حادثات کا شدید خطرہ ہر وقت رہتا ہے ۔بھنگ اتنی گھنی ہے کہ اس میں مختلف جنگلی جانور آسانی سے چھپ جاتے ہیں جو اندھیرا پھیلتے ہی سڑک پر آ جاتے ہیں جو شدید حادثات کا باعث بن سکتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اس صورتحال سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں ۔ شہریوں نے محکمہ شاہرات گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے دونوں جانب بلیڈ لگا کر بھنگ کو تلف کیا جائے تاکہ شہری سڑک پر محفوظ سفر کر سکیں ۔