عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

Amir Khan vs Samuel Vargas

Amir Khan vs Samuel Vargas

برمنگھم (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈز کھیلے گئے اور عامر خان تمام 12 راؤنڈز میں حریف باکسر سیموئیل ورگاس پر حاوی رہے۔

باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جب کہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ مقابلے سے قبل دونوں باکسرز جیت کے لیے پُرعزم تھے اور دونوں باکسرز کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے تاہم عامر خان نے فتح حاصل کی۔