ہماری معاشی مشکلات کا ذمہ دار ٹرمپ ہے: فلپائنی صدر

Donald Trump

Donald Trump

فلپائن (جیوڈیسک) صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔

خبر کے مطابق، ڈوٹیرٹے نے کہا کہ جب ٹرمپ اپنے ملک میں درآمدی اشیا پر محصولات بڑھائیں گے تو جواباً اس سے متاثرہ تمام ممالک اپنی درآمدی محصولات میں بھی اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محصولات پر اضافے سے ہر شے مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔

ڈوٹیرٹے کا یہ بیان فلپائن میں افراط زر کی بڑھتی شرح کے تناظر میں ہے۔

گزشتہ نو سالوں میں فلپائن میں افراطِ زر کی شرح اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔