جہلم ٹیولپ ہوٹل جہلم میں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے زیر اہتمام میڈیکل پروفیشنلز کیلیے سمارٹ لون پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Punjab Health Foundation

Punjab Health Foundation

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم ٹیولپ ہوٹل جہلم میں پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے زیر اہتمام میڈیکل پروفیشنلز کیلیے سمارٹ لون پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی جہلم محمد جہانزیب اعوان تھے جبکہ خصوصی شرکت ڈاکٹر وسیم سی ای اوہیلتھ جہلم نے کی اور ڈاکٹر وسیم نے ضلع جہلم کے ہیلتھ سیکٹر کی کارگردگی کو بیان کیا۔تقریب میں پی ایچ ایم اے کی ایگزیکٹو باڈی پی ایم اے کے ممبران، فارمسسٹ اور حکماء سمیت شعبہ میڈیکل وابسطہ افراد نے شرکت کی جبکہ میڈیا کوریج کی خدمات کے لئے علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم کا وفد مدعو تھا۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن مریضوں کو بہترین طبی سہولیات ان کے گھروں پر دینے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر میں ہیلتھ پرووائڈرزکو بلا سود آسان شرائط پر قرضے دینے کیلئے پنجاب کے 36اضلاع میں جا کر ہیلتھ سے وابستہ لوگوں کو آگاہی دے رہی ہے۔

لون سکیم میں ہومیو پییتھ کی شمولیت کا کریڈٹ ڈاکٹر محمود الحق عباسی صاحب اور ڈاکٹر راؤ غلام مرتضی صاحب کو جاتا ھے جن کی کاوشوں سے ایسا ممکن ہوا۔سمارٹ لون پروگرام سے نئے کلینک ہسپتال بنانے والے ڈاکٹرز کیلیے آسانی پیدا ہوگی:کلینکس اور میڈیکل ایجوکیشن کیلیے آسان اقساط پر قرضے دئیے جائنگے،پرائیویٹ سیکٹر میں ڈاکٹرز کو لون فراہم کرنا احسن اقدام ہے،پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے یہ تجویز دی گء کہ لون کے حصول کو آسان بنایا جائے اور مختص رقم کو بڑھایا جائے